کراچی ٹیسٹ،سری لنکا نے644پر اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی،پاکستان کے1وکٹ پر44رنز،فالو آن سے بچنے کیلئے مزید401رنز درکار

اتوار 22 فروری 2009 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2009ء) سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے چوالیس رنز بنائے اور انکاایک کھلاڑی آوٴٹ ہوا۔ سلمان تئیس رنزبناکرآوٴٹ ہوئے ۔ خرم منظوراٹھارہ اوریونس خان بغیررن بنائے ناٹ آوٴٹ ہیں۔فالوآن سے محفوظ رہنے کیلئے پاکستان کومزید چار سو ایک رنزدرکار ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں جاری ٹیسٹ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز چھ ساچوالیس رنز سات کھلاڑی آوٴٹ پر ڈیکلیئرڈکردی۔

یہ نیشنل اسٹیڈیم پرکسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکورہے ۔سری لنکاکی جانب سے مہیلا جے وردنے دوسوچالیس اور تھلان سمارا ویرا دوسواکتیس رنزبناکر آوٴٹ ہوئے ۔پاکستان کے دانش کنیریا نے ایک سو ستر رنز دیکرتین اور شعیب ملک نے ایک سو چالیس رنز دیکر دو وکٹ لئے ۔

متعلقہ عنوان :