ایف بی آئی نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے ملزمان تک رسائی مانگ لی،بھارت نے پاکستان کے ساتھ ممبئی حملوں کی مشترکہ تحقیقات کو پھر مسترد کردیا

پیر 23 فروری 2009 19:43

اسلام آباد/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2009ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ ممبئی حملوں کی مشترکہ تحقیقات کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے جبکہ ایف بی آئی نے پاکستان سے ممبئی حملوں کے ملزمان تک رسائی مانگ لی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ممبئی حملوں کی تحقیقات خود کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں سے متعلق پاکستانی سوالات کا جواب دیا جائے گا تاہم معلومات کا تبادلہ صرف سرکاری زرائع سے کیا جائے گا ۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ضرورت پڑی نئی دہلی ممبئی حملوں کی تحقیقات میں پاکستان سے تعاون کرے گا ۔ جبکہ بھارت میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ملفورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی نے ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان سے تحقیقات کے لئے پاکستان سے ملزمان تک رسائی مانگ لی ہے ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک ایف بی آئی کو ملزمان تک رسائی فراہم نہیں کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے تعاون کا انتظار ہے ۔

متعلقہ عنوان :