عدلیہ کے فیصلے اورپنجاب میں گورنر راج کے نفاذ سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ، جمہوری وطن پارٹی

جمعہ 27 فروری 2009 14:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری ۔2008ء) جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے اپنے ایک بیان میں شریف برادران کی نا اہلی اور پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے اور صدر کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا موجودہ حکمران بھی آمریت کے نقش قسم پر چلتے ہوئے ملک کو ان کی اور عدم استحکام کی طرف لے جارہے ہیں جب سے موجودہ حکمرانوں نے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے جنرل پرویز مشرف اور آمریت کے بقایات کا سہارا لیا گیا جس کی واضح مثال چاروں صوبوں کے گورنر راج صاحبان ہیں اور آمریت کے غیر جمہوری اقدامات کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے شخص کو بھی تحفظ دیا گیا جو ملک کا اور سولہ کروڑ عوام کا مجرم ہے انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں گورنر راج نافذ کرکے اپنی حکومت بنانے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی کا یہ اقدام جمہوری نظام کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہوگا اور ملک کے سب سے بڑے صوبے کو سیاسی عدم تحفظ کی طرف دھکیلنا ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہوگا بیان میں مزید کہا گیا کہ جمہوری وطن پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور پر اس اقدام کی مذمت کرتی رہے گی جو کہ غیر جمہوری ہوگا بیان میں مزید کہا گیا کہ جب تک جنرل پرویز مشرف اور آمریت کے حواری شراکت اقتدار رہیں گے ان کو جب بھی اور جیسے بھی موقع ملے گا اور جمہوریت پر شب وخون واریں گے ۔