بھارت پاکستان کےخلاف پروپیگنڈہ کررہاہے،واجد شمس الحسن

پیر 2 مارچ 2009 12:14

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02مارچ 2009 ء) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہاہے کہ ممبئی حملوں کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی وقار بہتر کرنے کیلئے کردارادا کریں۔برطانوی شہر مانچسٹر میں پاکستانی برادری سے خطاب میں واجد شمس الحسن نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔

شریف برادران کو عدالت نے نا اہل قراردیا۔ حکومت پاکستان کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

(جاری ہے)

معاشی مشکلات کے حوالے سے واجد شمس الحسن نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری رقم خرچ ہونے پر پاکستان مالی مشکلات شکار ہواہے۔ مالاکنڈ معاہدے کے بعد امن بحال ہواہے۔ بیرن ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ کیوں کہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ کرنے کیلئے حکومت پارلیمنٹ میں انہیں نمائندگی دینے کی کوشش کررہی ہے۔ممبئی حملوں کے حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کو انصاف کے کٹھڑے تک پہنچانے کیلئے پاکستان نے بھارت سے بھرپور تعاون کررہاہے۔ اس کے باوجود بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے پروپیگنڈہ میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :