پاک فضائیہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ایئر چیف

منگل 31 مارچ 2009 18:29

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ ۔2009ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل راؤ قمرسلیمان نے قوم کو یقین دلایا ہے کہ پاک فضائیہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پرتیارہے۔وہ فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف ائیربیسز کے دوروں کے سلسلے میں رفیقی ائیربیس شورکوٹ پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے۔ ائیرچیف مارشل نے کہا کہ ہم اس خطے میں رہ رہے ہیں جہاں صورت حال روزبروز تبدیل ہورہی ہے۔

دیرینہ دوستی چند گھنٹوں میں کشیدگی میں بدل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس کا مظاہرہ گذشتہ سال نومبر دسمبر میں کیاگیا تھا۔تربیت کے حوالے سے ائر چیف مارشل راؤ قمرسلیمان نے کہا کہ تربیت کے طریقہ کار کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔پی اے ایف کے پائلٹس سے خطاب کرتے ہوئے راؤ قمر نے کہا کہ پاک فضائیہ کو قوم کا فخر کہا جاتا ہے ۔پاک فضائیہ کے پائلٹس پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں پر زور دیں۔اس سے قبل رفیقی ائیربیس شور کوٹ پر ائیروائس مارشل عتیق رفیق اور دیگر سینئرافسروں نے ائیرچیف مارشل کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :