پرویز مشرف اور نواز شریف کیخلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی

جمعرات 2 اپریل 2009 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2009ء) قانون دان بیرسٹر اقبال جعفری نے صابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے ایف آئی آر درج کئے جانے کی درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر آف پیرووال سید علی عمران ساحر کی جانب سے دی گئیں دو الگ الگ درخواستوں میں سابق صدر اور سابق وزیراعظم پر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں ثابت کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر اقبال جعفری نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سیکریٹیریٹ نے دونوں درخواستیں وصول کر کے ان پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی یقین دہانی کر وا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے ان کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہ کی تو وہ اس حوالے سے سولہ اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔