کراچی، سیاسی کارکن کی نماز جنازہ ادا، سیکیورٹی سخت

اتوار 19 اپریل 2009 15:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل ۔2009ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اغواء کے بعد قتل کیئے گئے اے این پی کے کارکن کی نمازہ جنازہ پہلوان گوٹھ میں ادا کی گئی، اس موقع پر دکانیں وکاروبار بند رہا ۔ امن وامان قائم رکھنے کے لئے پولیس ورینجرز کی بھاری نفری علاقے میں ‌تعینات کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ رخ کی نمازہ جنازہ میں اے این پی کے مقامی رہنما وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، نمازہ جنازہ کے موقع پر پولیس ورینجرز کی بھاری نفری علاقے میں‌تعینات کی گئی تھی، میت تدفین کے لئے آبائی گاوں روانہ کردی گئی ہے ۔

نمازہ جنازہ کےموقع پر گلستان جوہر پہلوان گوٹھ ، رابعہ سٹی ، ابوالحسن اصفہانی روڈ سمیت اردگرد کے علاقوں میں دکانیں وکاروبار بند رہا ۔شاہ رخ کے قتل پر اے این پی کے رہنماوں نے شدید مزمت کی ، ان کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے ۔

متعلقہ عنوان :