سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، حتمی تاریخ کا تاحال تعین نہ ہوسکا،حکومتی ذرائع

ہفتہ 11 مئی 2024 15:34

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان، حتمی تاریخ کا تاحال تعین نہ ہوسکا،حکومتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا، دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار خود اعلیٰ سعودی حکام سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی جس کو سعودی ولی عہد نے قبول کرلیا تھا۔