شہباز کے پاس کچھ نہیں، نواز شریف سے بہتر مذاکرات ہوسکتے ہیں،فواد چوہدری

ہفتہ 11 مئی 2024 15:40

شہباز کے پاس کچھ نہیں، نواز شریف سے بہتر مذاکرات ہوسکتے ہیں،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز کے پاس کچھ نہیں، نواز شریف سے بہتر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں میڈیاسے گفتگو کے دوران صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیاکہ آپ کب پاکستان تحریک انصاف میں واپس آرہے ہیں اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹی سے بات ہوجائے تو پی ٹی آئی کے اندر شور مچ جاتا ہے، تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، اختلاف ہوسکتے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی لڑائی ہار گئے تو ملک لڑائی ہار جائے گا، عوام کو قانون کی بالادستی کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ(ن)لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے، ان سے مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں،شہباز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں، نواز شریف ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔