جرمنی سالانہ میلہ: پولیس اور شرکاءمیں جھڑپیں،درجنوں زخمی

اتوار 5 جولائی 2009 12:09

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی ۔2009ء) جرمنی میں سالانہ اسٹریٹ میلے میں پولیس اور شرکاءکے درمیان نامعلوم وجوہات کی وجہ سے جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے میلے میں شریک چالیس افراد کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس کے مطابق ہیمبرگ کے علاقے میں ہزاروں لوگ سالانہ ثقافتی میلے میں شریک تھے کہ اچانک پولیس اور میلے کے شرکا ءمیں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ پولیس کے ایک ہزار سات سو اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے ان پر پریشر سے پانی پھینکاجبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا۔

متعلقہ عنوان :