عوام بھوک، پیاس، گرمی، اندھیرے اور بدامنی سے تڑپ رہے ہیں لیکن ایوان صدر میں جشن منائے جارہے ہیں، ممتاز بھٹو

پیر 3 اگست 2009 18:13

میرپوربھٹو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03اگست 2009 ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نواب ممتاز علی خان بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام بھوک، پیاس، گرمی، اندھیرے اور بدامنی سے تڑپ رہے ہیں لیکن ایوان صدر میں جشن منائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے اسمبلیوں کے اراکین اور ان کی فیملیز کے لئے کھانے پینے کا بڑا اہتمام کیا گیا تھا اور اب 14 اگست پر جیالوں اور ان کی فیمیلز کو طلب کیا گیا ہے۔

جس پر دو سوال اٹھتے ہیں۔ پہلا یہ کہ کھا جاتا ہے کہ ایوان صدر پر ہر روز تین کروڑ روپے خرچ ہورہا ہے تو کیا جشن منانے پر آنے والا اضافی خرچہ سرکاری خزانے سے ضائع ہوگا یا کسی خانگی جیب سے نکلے گی۔ دوسرا یہ کہ زرداری اپنے بچوں کو تو اس قسم کی تقریبات میں مہمان خصوصی بناتا ہے لیکن اپنے والد کو قریب ہی آنے نہیں دیتا وہ کیوں۔

متعلقہ عنوان :