ملک میں سوائن فلو کا صرف ایک مریض سامنے آیا ہے  وفاقی وزیر صحت

پیر 10 اگست 2009 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2009ء)وفاقی وزیرصحت اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ ملک میں سوائن فلو کا صرف ایک مریض سامنے آیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے بتایا کہ25 مشتبہ افراد کا معائنہ کرایا گیا تھا جس میں سے ایک مریض میں وائرس پایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک سوائن فلو کی ویکسین مارکیٹ میں موجود نہیں ہے اور جب یہ دستیاب ہو گی تو منگوا لی جائے گی ۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تھرمل اسیکنرز منگوائے جا رہے ہیں اور حج پروازیں شروع ہونے سے پہلے10 مختلف مقامات پر انہیں لگا دیا جائے گا۔