سوات، مینگورہ میں‌ پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ، 17 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

اتوار 30 اگست 2009 12:06

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30اگست۔2009ء) سوات کے شہر مینگورہ میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملے میں17 سیکیورٹی اہلکارجاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے ، زخمیوں اور جاں بحق اہلکاروں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکا خود کش تھا اور اس میں پولیس ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے ،خود کش حملے کے وقت ساٹھ سے ستر اہلکار ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اورسیدو شریف کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،سوات میں کرفیو کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دی جا رہی ہیں ۔ سوات میں کرفیو کا نفاذ کر دیا گیا ہے ۔یا د رہے کہ اس سے قبل بھی تین مرتبہ اس ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم شر پسند اس میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکتے تھے ۔