دہشت گردی کے موضوع پر بننے والی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈرامہ سیرئیل تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
پیر 14 ستمبر 2009 16:37
(جاری ہے)
ڈرامہ کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس ڈرامہ کی کاسٹ میں چاروں صوبوں کے نمائندہ بہترین اداکار اور اداکاراوٴں نے اپنے فن کے جوہردکھائے ہیں۔
نمایاں اداکاروں میں نعمان اعجاز ،عائشہ خان ،ایوب کھوسہ ،سید جبران ،سارہ چوہدری ،ٹیپو ،ارم اختر ،رشید ناز ،راشد محمود ، عاصم بخاری ،عزیم سجاد ،نجیبہ فیض اور کیپٹن ذیشان ملک اور بہت سے دوسرے اداکار شامل ہیں ۔تمام فنکار اس ڈرامہ میں ناظرین کو حقیقت کے قریب تر اور اچھوتے کرداروں میں نظر آئیں گے ۔خاص طور پر نعمان اعجاز نے اپنی فنی زندگی میں پہلی مرتبہ ایک نوجوان پٹھان کے کردار کو بڑے منفردانداز سے نبھایاہے جسے ناظرین مدتوں یاد رکھیں گے ۔ڈرامہ سیرئیل میں دہشت گردی کے ذریعے فتنہ برپا کرنے والوں کے خلاف قربانی دینے والے سپوتوں کی بے مثال کہانی کو پیش کیا گیا ہے ۔جبکہ خود کش حملہ آو روں کی تیاری ،ان کے ایکشن اور حملوں سے انسانی جذبوں اور رشتوں کی تباہی کے درد کو کیمرہ کی آنکھ سے دکھایا گیا ہے۔ َڈرامہ کا ٹائٹل ٹریک اس ملک کے منجھے ہوئے گائیک اور استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کے بھتیجے راحت فتح علی خان نے گایا ہے ۔دل کو چھو لینے والی موسیقی کا سہراپاکستان کے مایہ ناز میوزک ڈائریکٹر ساحر علی بگا کے سرہے جبکہ اس گانے کی جذبات سے بھر پور شاعری ایک کم عمر شاعر عمران رضا نے کی ہے۔ یہ گانا اس وقت ملک کے کسی بھی بڑے ٹی وی چینل پر دیکھا اور ایف ایم چینل پر سنا جا سکتاہے ۔" خدا زمیں سے گیا نہیں " بہت جلد پاکستان کے بڑے وی چینلز پر دکھایا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معاشقوں و بے وفائی کے باوجود گووندا کو نہیں چھوڑوں گی، سنیتا آہوجا
-
ٹیلرسوئفٹ کی شادی کی تقریب کا کچرا ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
فلم مائیکل نے باکس آفس پر 1ارب ڈالرز کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا
-
دانیال ظفر نے اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
مومنہ اقبال کودھمکیاں دینے کا مقدمہ، ثاقب چدھڑ اورانکی اہلیہ کی ضمانت میں توسیع
-
مومنہ اقبال ہراسگی کیس، ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
اریجیت سنگھ بہتر گلوکار ہونگے لیکن عاطف اسلم کی جگہ لینا ناممکن ہی: رفاقت علی خان
-
شاہ رخ نے اپنے دہلی والے گھر کی باقی منزلیں بھی 37 کروڑ میں خرید لیں
-
شادی اور طلاق میرا فیصلہ تھا، کسی اور کو اس کا قصور وار نہیں ٹھہراتی: میرا سیٹھی
-
’’ پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے‘‘
-
فلم ”ستلج “ پر پابندی پنجاب کی تاریخ کے درناک باب کو دبانے کی کوشش ہے، ایس یو ایف
-
دلجیت دوسانجھ کی فلم ستلج واٹس ایپ پر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.