جنوبی وزیرستان، مکین میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو اہلکار شہید، دو زخمی

پیر 9 نومبر 2009 11:05

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2009ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے مکین میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ مکین میں سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز بارودی سرنگیں صاف کر رہی ہیں۔گزشتہ رات مکین میں اٹھارہ بارودی سرنگیں تباہ کی گئی تھیں، سراروغہ، راغزئی، ساغر لنگر جیل کے علاقوں میں فورسز نے اپنی پوزیشن مستحکم بنالی ہے ، جبکہ کنی گرم محور کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعدوہاں سرچ آپریشن جاری ہے ۔