موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کو صرف اسکی ذہین اور قابل نوجوان نسل ہی بچا سکتی ہے‘ شہبازشریف ،معیاری تعلیم پر محدود طبقے کی اجارہ داری ختم کئے بغیر قیام پاکستان کے تقاضے پورے نہیں کئے جا سکتے‘تقریب سے خطاب
ہفتہ 14 نومبر 2009 18:55
(جاری ہے)
تاہم ‘ جیساکہ انہوں نے کہا ‘ یہ منزل حاصل کرنے کیلئے ہمیں غیروں کی بجائے اپنے وسائل کی طرف دیکھنا ہوگا کیونکہ پاکستان کی 62 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ غیر ملکی امداد ہمارے دکھوں کا مداوا نہیں بن سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اور خودمختاری اس کی خود انحصاری سے منسلک ہے - شہباز شریف نے سوال کیا یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم بھکاری بھی بنے رہیں اور ہمیں اپنے طرز زندگی کے انتخاب کا حق بھی مل جائے ؟۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم کے لئے پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈفنڈز مختص کئے ہیں جس کا ایک بڑا مقصد ان ذہین اور محنتی بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم تک رسائی دینا ہے جن کا تعلق معاشرے کے بے وسیلہ اور محروم طبقات سے ہے-انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت غریب خاندانوں کے ذہین اور محنتی بچوں کو اندرون ملک کے علاوہ غیر ممالک میں بھی اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے ہیں چنانچہ غیر ملکی تعلیم اب غریب بچوں کے لئے محض خواب نہیں رہے گی - انہوں نے کہا کہ اگر امیر طبقہ کے افراد اپنے ہر بچے کو اپنی خواہش کے مطابق دنیا کے معروف تعلیمی اداروں سے تعلیم دلوا سکتے ہیں تو عام پاکستانیوں کے غیر معمولی ذہین بچوں سے یہ حق چھیننا قومی جرم سے کم نہیں - انہوں نے کہا کہ دانش سکول سسٹم کے تحت صوبے کے طول و عرض میں مثالی تعلیمی ادارے قائم کئے جا رہے ہیں ۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے وسائل پر ایک محدود طبقہ قابض ہو چکا ہے اور کرپشن نے ہمارے بیشتر اداروں کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں- انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حال میں پہنچانے میں سول اور فوجی دونوں طرح کی حکومتوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے ‘ لیکن پاکستان کو ڈکٹیٹروں کے ہاتھوں پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرنے میں کئی عشرے لگیں گے - انہوں نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی ترجیحات بدل کر بے روزگاری ‘ غربت اور امراض کے شکار ان اہل وطن کی بہتری اور خوشحالی کے لئے اپنی توانائیاں وقف کر دیں جن کے دامن میں محرومیوں اورمایوسی کے سوا کچھ نہیں ۔وزیراعلیٰ نے ملٹری کالج جہلم میں تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ اس ادارے نے ملکی دفاع میں ناقابل تسخیر کردار ادا کیا ہے اور پوری قوم اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے - انہوں نے کالج میں نئی تعمیرات اور مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.