خادم اعلی نے تمام حکومتی وسائل غریبوں کیلئے وقف کردیئے ہیں ، حنیف عباسی

پیر 16 نومبر 2009 18:47

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 نومبر ۔2009ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ‘چیئرمین سستی روٹی سکیم پنجاب محمدحنیف عباسی نے ن لیگ کے مقامی ترجمان ‘ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر توفیق بٹ کے دفتر واقع دھلے میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلی پنجاب نے تمام حکومتی وسائل غریبوں کیلئے وقف کردیئے ہیں دوروپے کی سستی روٹی سکیم سے پنجاب کے عوام کوبھرپورریلیف مل رہا ہے انہوں نے کہاکہ وہ نوازشریف‘شہبازشریف کے سپاہی بن کر پورے پنجاب میں سستی روٹی عوام تک پہنچائیں گے انہوں نے مزیدکہا کہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کی بدولت آج مسلم لیگ ن ملک بھر کی مقبول جماعت بن چکی ہے انہوں نے کارکنوں پرزوردیا کہ وہ گھر گھر جاکر خادم اعلی کے عوامی خدمت پروگرام کے بارے عوام کوبریف کریں ۔

متعلقہ عنوان :