امریکا مشن کی تکمیل تک افغانستان میں رہے، شاہ محمود قریشی

منگل 1 دسمبر 2009 18:48

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔یکم دسمبر 2009ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ مشن کی تکمیل تک افغانستان میں رہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو کم از کم پانچ برس تک وہاں رکنا چاہئے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کی سالمیت اور استحکام کیلئے کوشاں ہے، امریکا کی جانب سے قبائلی علاقوں میں جاسوس طیاروں کا استعمال پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کیلئے خطرہ ہے۔

امریکا کو چاہئے کہ وہ ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو دے تاکہ پاکستان اسے انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے استعمال کرے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کو شکست دینا پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے۔ بھارت بھی اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کرے۔