وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے فضل الرحمن کی ملاقات

بدھ 17 فروری 2010 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17 فروری۔ 2010ء) وزیر داخلہ رحمن ملک سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاقی وزیررحمن ملک نےمولانا فضل الرحمن کو یقین دلایا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :