لیبر پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، وزیراعظم گیلانی، غریبوں اور کمزوروں کو مضبوط کرنا پیپلز پارٹی کا ویژن ہے، تقریب سے خطاب

اتوار 21 مارچ 2010 15:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔21مارچ۔2010ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لیبر پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ورکرز کمپلیکس ملتان کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ غریبوں اور کمزوروں کو مضبوط کرنا پیپلز پارٹی کا ویژن ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ لیبر پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں مزدوروں کو کم از کم چھ ہزر تنخواہ دینے پر عملدرآمد کریں۔