تمام سرکاری دفاتر، بینک و تعلیمی اداروں میں تعطیل

ہفتہ 24 اپریل 2010 11:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24اپریل 2010ء) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی بچت کےلئے کئے گئے فیصلوں کے مطابق آج ملک بھر میں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں دو روز تعطیلات ہوں گی ، اور پہلی تعطیل آج ہوگی۔اس کے ساتھ ملک بھر کے سرکاری تعلیمی ادارے اور بینک بھی بند رہیں گے۔اس طرح مالی لین دین کا سلسلہ بھی معطل ہی رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عام دنوں میں سرکاری دفاتر میں کام کے اوقات صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :