لاہور،شعیب، ثانیہ کی دعوت ولیمہ،گورنرپنجاب سلمان تاثیر،وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان سمیت اہم شخصیات کی شرکت

منگل 27 اپریل 2010 22:39

لاہور،شعیب، ثانیہ کی دعوت ولیمہ،گورنرپنجاب سلمان تاثیر،وفاقی وزیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل ۔2010ء) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ولیمہ کی تقریب لاہور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئی۔ تقریب میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر، وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور اداکار معمر رانا سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ولیمے کی تقریب وقت سے پہلے ہی ختم کر دی گئی۔تقریب کے لئے ہال میں اسٹیج بنا کر اسے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ ہوٹل کی لابی کے ستونوں کو شنیل کے سیاہ کپڑے اور سرخ گلاب کی پتیوں سے سجایا گیا تھا۔ ہال میں بارہ سو مہمانوں کے بیٹھنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔