مسلم لیگ نواز سندھ کونسل کا اجلاس میں پارٹی قیادت پر تنقید

منگل 4 مئی 2010 12:39

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔04مئی 2010ء) مسلم لیگ نواز کی سندھ کونسل کا اجلاس پنجاب ہاؤس کراچی میں ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے رہنماؤں اور کارکنوں کی شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اجلاس میں مسلم لیگ نواز سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں نے کھل کر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر قربانی دینے والے کارکنوں کو آرگنائزنگ کمیٹی میں رکھا جاتا تو رکنیت سازی کی مہم کامیابی سے ہمکنار ہوتی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شکایات کو پارٹی قائد میاں نواز شریف کے سامنے رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے کئی بار انہیں خریدنے کی کوشش کی۔ مگر وہ پارٹی قائد سے وفاردار رہے ۔

متعلقہ عنوان :