گلیمرس اداکارہ زینت امان کی فلموں میں واپسی

منگل 4 مئی 2010 15:04

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2010ء) ماضی کی سحر انگیز اداکارہ زینت امان ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپس آرہی ہیں۔بالی وڈ میں اسی کی دہائی میں شہرت پانے والی اداکارہ زینت امان فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ چکی تھیں لیکن اب ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ فلم دنو وائے نہ جانے کیوں میں ایک ماں کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

وہ فلم میں ایک کیتھولک ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں وہ شوہر کے چھوڑنے کے بعد بچوں کے ساتھ سسرال میں رہتی ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر سنجے شرما ہیں اور دوسرے اداکاروں میں کبیر بیدی اور ہیلن بھی شامل ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ گلیمرس زینت امان کو بے چاری ماں کے کردار میں دیکھ کر ا ن کے مداح کیسا محسوس کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :