کھاریاں: نامعلوم افراد کی فائرنگ،کانسٹیبل سمیت 7افراد قتل

پیر جنوری 11:32

کھاریاں کے علاقے گلیانہ میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل سمیت سات افراد کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گلیانہ کے علاقے ملاگر گاوں میں پیش آیا۔

قتل ہونے والوں میں راجہ شریف، راجہ مبین، راجہ عثمان، راجہ محبوب، راجہ یونس اور پولیس کانسٹیبل شفیق بھی شامل ہے ۔پولیس نے مزید بتایا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم دو افراد نے کار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جبکہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے ۔

Your Thoughts and Comments