ملالہ یوسفزئی علاج کی غرض سے برطانیہ روانہ، برمنگھم کے اسپتال میں بچوں کے نگہداشت سینٹر منتقل کیا جارہا ہے ،بیرون ملک بھیجنے اور علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی ،ملالہ کو مکمل صحت یابی کے لیے طویل نگہداشت کی ضرورت ہے،بیرون ملک بھجوانیکافیصلہ ڈاکٹروں کے بورڈ نے اہل خانہ کی مشاورت سے کیا ، آئی ایس پی آر
پیر 15 اکتوبر 2012 14:17
(جاری ہے)
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ ملالہ کو اگر علاج کے لیے بیرونِ ملک روانہ کرنا ہے تو اس وقت کیا جائے جب ان کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور وہ سفر کرنے کے قابل ہیں۔
بیان کے مطابق ملالہ یوسفزئی کو برطانیہ کے ایک بچوں کے نگہداشت سینٹر منتقل کیا جارہا ہے۔چودہ سالہ ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ پاکستانی فوج کی ایک ڈاکٹروں کی ٹیم بھی روانہ ہوئی ہے۔ ملالہ کو سوات میں 9 اکتوبر کے حملے کے بعد ہنگامی طور پر سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں سے بعد میں انہیں بہتر علاج کے لئے راولپنڈی کے فوجی اسپتال لایا گیا تھا۔ ملالہ یوسفزئی پاکستان سے برطانیہ منتقل کرنے کے لئے شاہی ایمبولینس دبئی سے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی تھی۔ متحدہ عرب امارات سے خصوصی طور پر بھیجی جانے والے ایئر ایمبولینس جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے جس میں ایک چھوٹا آپریشن تھیٹر بھی شامل ہے۔ایئر ایمبولینس میں نرسنگ کا عملہ بھی پہلے سے موجود ہے۔ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر طلب کی جانے والی ایئرایمبولینس کی فراہمی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ ملالہ کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ طبی بورڈ نے کیا۔ گزشتہ روز ڈاکٹرز نے ملالہ یوسفزئی کو وینٹی لیٹر سے کچھ دیر کے لئے ہٹایاگیا تھا جس کے بعد ملالہ کے ہاتھ پاں ہلانے سے ڈاکٹروں کی امیدوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی کو برمنگھم کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جائے گا۔ والدین اور چھوٹے بھائی بھی ملالہ یوسفزئی کے ساتھ برطانیہ روانہ ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.