خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ایران کے مابین لوکل کرنسی میں تجارت ، دونوں ممالک کے مابین بینکنگ سسٹم کے قیام ، دونوں ممالک کو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ دینے ، تجارتی وفود کے تبادلے ،صنعت و تجارت ،انرجی ،تعلیم ،صحت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون سمیت سیاحت کے فروغ اور دونوں ممالک میں ایگزیبیشن کے انعقاد پر اتفاق ، فارس کے گورنر جنرل کی خیبر پختونخوا میں آئل ریفائنری کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی دینے کی پیشکش
اتوار 18 نومبر 2012 19:00
(جاری ہے)
اس موقع پر خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف سرور ، بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور ، صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین ، ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند ، خیبر پختونخوا چیمبر کے سینئر نائب صدر ملک افتخار احمد اعوان ، نائب صدر محمد انیس ، چیمبر کے سابق صدور غلام سرور خان مہمند ، عفان عزیز اور انجینئر مقصود انور پرویز ، عاد ل کاکا خیل ، ایس آئی ڈی بی کے ایم ڈی اور ایران کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد بھی موجود تھے ۔
ایرانی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ڈاکٹر محمد یوسف سرور نے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی سرمایہ کاروں کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ہائیڈل پاور جنریشن کے شعبے سمیت ٹورازم اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ کے لئے لوکل کرنسی میں تجارت کریں ۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ پشاور افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے گولڈن گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے ۔اس اعتبار سے ایران صوبہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے ۔ انہوں نے تجارتی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک میں بینکنگ چینلز کے قیام کو دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے لئے مفید قرار دیا ۔ اس موقع پر فارس کے گورنر جنرل حسین صادق عابدین نے پشاور اور ایران کے شہر شیراز کے مابین براہ راست فلائٹس شروع کرنے کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو معدنیات ، انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری ، تعلیم زراعت اور لائیو سٹاک سمیت دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایران صوبہ خیبر پختونخوا میں پن بجلی اور گیس کی پیداوار بڑھانے سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں آئل ریفائنری اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کی پیشکش بھی کی ۔ اس موقع پر سینیٹر الیاس احمد بلور نے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین لوکل کرنسی میں تجارت کی تجویز سے اتفاق کیا اور کہا کہ ایران گیس اور آئل کے شعبے میں تعاون کرے اور صوبہ خیبر پختونخوا میں آئل ریفائنری کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ غلام سرور خان مہمند اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی ممالک باہمی تجارت کو فروغ دیں اور اس سلسلے میں پاکستان اور ایران اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ملاقات کے دوران ایرانی وفد میں شامل مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی خطاب کیا اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حوالے سے اہم بات چیت کی ۔مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.