افغان اہلکاروں کے پاکستانیوں پر تشدد‘طورخم سرحد سے بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان آنے جانے پر پابندی عائد،پاسپورٹ اور دستاویزات کی پابندی کے بعد طورخم سرحد پر رش لگ گیا، یومیہ 30 ہزار افراد پاکستان افغانستان آتے جاتے ہیں

بدھ 2 جنوری 2013 13:25

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء ) افغان اہلکاروں کے پاکستانیوں پر تشدد کے واقعات کے بعدپاکستانی سیکیورٹی فورسز نے طورخم سرحد سے بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان آنے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بغیر پاسپورٹ مسافروں کو آنے جانے نہیں دیا جائے گا، افغان اہلکاروں کے پاکستانیوں پر تشدد کے واقعات کے باعث سفری دستاویزات کی شرط عائد کی گئی ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر پاسپورٹ مسافروں کو افغانستان آنے جانے نہیں دیا جائے گا ، پاسپورٹ اور دستاویزات کی پابندی کے بعد طورخم سرحد پر لوگوں کا رش لگ گیا۔ ذرائع کے مطابق طورخم سرحد سے یومیہ اوسطاً 30 ہزار افراد پاکستان اور افغانستان آتے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :