کراچی ، بن قاسم ٹاون میں نئے سال کا پہلا پولیوکیس سامنے آگیا

جمعہ 1 فروری 2013 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1فروری۔ 2013ء) کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاون میں رواں سال کا پہلا پولیوکیس سامنے آگیا۔جمعہ کومحکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق یہ اس سال کا پہلا پولیو کیس ہے۔

(جاری ہے)

پولیوسے متاثرہ بچے کی عمر 2سال بتائی جارہی ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثرہ بچے کے والدین نے اسے پولیوسے بچاوکے قطرے پلانے سے انکارکردیاتھا،واضح رہے کہ ملک میں اس سال پولیو کے حوالے سے یہ پہلا کیس ہے۔

متعلقہ عنوان :