ساہیوال‘ کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کا ہڑپہ کے قریب دوسری مرتبہ انجن فیل ہونے پر مشتعل مسافروں نے علی الصبح لاہور اور کراچی کے درمیان جی ٹی روڈ اور ریلوے ٹریک کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ‘ تمام ٹرینیں رک گئیں‘ جی ٹی روڈ پر دونوں طرف گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں‘ شدید سردی میں ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ کئی گھنٹے بعد آنے والے انجن کا ملتان پہنچ کر تیل ختم ہوگیا
پیر 11 فروری 2013 14:13
(جاری ہے)
گاڑی کے ڈرائیورز نے نیا انجن طلب کرنے کے لئے اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر کو فوری اطلاع دی لیکن جب کافی دیر تک متبادل انجن نہ آیا تو مسافر مشتعل ہوگئے تاہم ریلوے کے عملہ نے انہیں تسلی دی کہ انجن آرہا ہے اور بالآخر جب تین گھنٹے بعد اسی انجن کو ٹھیک کرکے ٹرین کو چلایا گیا تو ساہیوال سے15کلو میٹر دور پڑپہ کے نزدیک پہنچ کر وہ انجن دوبارہ بند ہوگیا تو ٹرین میں موجود مسافر وں نے شدید اشتعال میں آکر ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔
مسافروں نے ریلوے ٹریک کے ساتھ سے گزرنے والی دو رویہ لاہور کراچی جی ٹی روڈ اور ریلوے لائن کو بند کردیا جس سے علی الصبح ساڑھے تین بجے جی ٹی روڈ اور ریلوے ٹریک پر ہر طرح کی ٹریفک بند ہوگئی۔ جی ٹی روڈ بند ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں جبکہ کراچی سے پشاور آنے جانے والی کئی ٹرینوں کو بھی روکنا پڑا۔ کھلی فضا اور شدید سردی کی وجہ سے ٹرینوں اور دیگر ٹرانسپورٹ میں موجود ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جی ٹی روڈ اور ریلوے ٹریک بند ہونے کی اطلاع ملنے پر ساہیوال سے پولیس موقع پر پہنچی جبکہ اسی دوران متبادل انجن بھی پہنچ گیا تب جا کر دو سے تین گھنٹے گزرنے کے بعد جی ٹی روڈ اور ریلوے ٹریک پر ٹریفک بحال ہوئی۔ دوسری طرف ریلوے کی خستہ حالی کا اندازہ اس سے لگایاجاسکتا ہے کہ جب متبادل انجن ہڑپہ سے عوام ایکسپریس کو لے کر ملتان پہنچا تو وہاں پہنچ کر اس کا تیل ختم ہوگیا ۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.