محکمہ صحت پنجاب نے بغیراطلاع سال سے زائد چھٹیاں کرنیوالے مزید 25 ڈاکٹروں کو برطرف کردیا، برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی تعداد120 ہو گئی،مزید215 ڈاکٹروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کاعمل جاری ہے،حکام

پیر 11 فروری 2013 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 11فروری 2013ء ) محکمہ صحت پنجاب نے بغیراطلاع ایک سال سے زائد چھٹیاں کرنیوالے مزید 25 ڈاکٹروں کو برطرف کردیا،اب تک برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی تعداد120 ہو گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کو بغیر اطلاع چھٹیاں کرنے پرشوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے مگر کوئی جواب نہ آیا،جس کے بعد ضابطے کی محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا گیا۔

ان 25ڈاکٹروں کے بعد پنجاب میں برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی تعداد120 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق بغیر اطلاع طویل چھٹیاں کرنیوالے مزید215 ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کاعمل جاری ہے۔برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کے متعلق بتایاگیاہے کہ انہوں نے بیرون ملک ملازمتیں اختیار کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :