حسین حقانی کو پاکستان آمد پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے ، سپریم کورٹ

منگل 12 فروری 2013 11:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری 2013ء) سپریم کورٹ نے میمو کیس میں تحریری حکم نامہ لکھوا دیا ہے،حسین حقانی کو پاکستان آمد پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں آٹھ کرنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ نے سیکریٹری داخلہ کو حسین حقانی کے سکیورٹی انتظامات کے لیے مزید وقت دے دیا ہے ۔حکم نامہ میں لکھا گیا ہے کہ جان کو خظرات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے جائیں اور اس سلسلے میں سیکیورٹی ادارے اجلاس طلب کریں۔حسین حقانی کی آمد،رہائش اورروانگی کی تفصیلات حاصل کی جائیں ،عدالت نے کیس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کردی