قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی کااجلاس، قرآن کی طباعت و اشاعت کوغلطیوں سے پاک بنانیکا بل منظور ، قرآن پاک کی اشاعت کے لئے 60گرام کا پیپر استعمال کرنے اور اس پر ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش ، قرآن پاک کی اشاعت کرنے والی کمپنیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے،کنوینیئر کمیٹی ساجد احمد کی ہدایت
منگل 26 فروری 2013 21:16
(جاری ہے)
وزارت مذہبی امور کے حکام نے بتایا کہ قرآن پاک کی جب اشاعت ہوتی ہے تو پھر قرآن پاک ہمارے پاس پروف ریڈنگ کیلئے بھیجا جاتا ہے ۔ رکن اسمبلی یاسمین رحمن نے کہا کہ قرآن پاک کے پیپر کیلئے سبسڈی دی جانی چاہیے اوراس پر ڈیوٹی کوکم کیا جائے ایف بی آر کے تحفظات کے باوجود بل کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ہمارا مذہبی و اخلاقی فرض ہے کہ اس کام کو مل جل کر کیا جائے ۔ رکن کمیٹی نگہت پروین نے یاسمین رحمن کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کے پیپر کی ری سائیکلنگ ہونی چاہیے اور اشاعت کا معیار بھی اچھا ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ 2009ء سے چل رہا ہے اسے اب مکمل ہونا چاہیے ۔ ارکان کمیٹی نے کہا کہ قرآن پاک ایک مقدس کتاب ہے اس کیلئے جتنے بھی پیسے خرچ کرنا پڑیں کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا یہ فرض ہے کہ اس مقدس کتاب کی حفاظت کی جائے ۔ چیئرمین کمیٹی ساجد احمد نے کہا کہ قرآن پاک کی اشاعت کرنے والی کمپنیوں پرچیک اینڈ بیلنس رکھا جائے ۔کمیٹی نے قرآن پاک کو طباعت اور اشاعت کے وقت غلطیوں سے پاک کرنے کا بل منظور کرلیا جبکہ کمیٹی نے قرآن پاک کی اشاعت کے لئے 60گرام کا پیپر استعمال کرنے اور اس پر ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش بھی کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.