پوری ہمت کے ساتھ کینسر کے مرض کو قبول کیا ،کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد انہیں کرکٹ میں واپسی کی بات کی فکر ستاتی رہتی تھی،مشہور سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ کی کتاب اٹس ناٹ اباٹ بائیک نے انہیں خوب ہمت دی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈریوراج سنگھ کی کتاب سے اقتباسات
بدھ 20 مارچ 2013 14:57
(جاری ہے)
اس ملک میں جہاں کینسر کے پچاس لاکھ مریض ہیں، وہاں یہ ماننا مشکل لگتا ہے کہ کسی سلیبریٹی کو کبھی یہ بیماری نہیں ہوئی۔ اس سے قبل کینسر سے متاثرہ کوئی جانی مانی ہستی میرے دماغ میں آتی ہے تو وہ ہیں نرگس دت۔
یوراج کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوری ہمت کے ساتھ اس بات کو قبول کیا کہ انہیں کینسر ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ خوبصورت نرگس دت(بالی وڈ کی معروف اداکارہ)کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ملک میں کیا میں پہلا شخص تھا جس کو یہ بیماری لاحق ہوئی؟ مجھے ایسا نہیں لگتا، ہو سکتا ہے کہ شاید میں بھارت میں پہلا شخص ہوں جسے کینسر کے ساتھ جینے اور اس کے بارے میں بات کرنے، اسے اپنانے، اس کی وجہ سے بال چلے جانے اور اس سے لڑنے سے ڈر نہیں لگتا ہے۔اپنی کتاب کا مقصد انھوں نے اس طرح بیان کیاکہ یہ کہانی ہے میری کینسر سے پہلے کی زندگی، کینسر کے دوران زندگی اور کینسر کے بعد والی زندگی کی۔یہ کہانی ہے جدوجہد کی، درد قبول کرنے اور اس کے بعد نئی جدو جہد کی۔انہوں نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے کہ کینسر سے جنگ جیتنے کے بعد انہیں اس بات کی فکر ستاتی رہتی تھی کہ اب وہ کرکٹ میں کب اور کس طرح واپسی کریں گے۔ ایسے میں اس کتاب لکھنا انہیں سکون فراہم کرتا تھا۔یوراج کہتے ہیں کہ مشہور سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ کی کتاب اٹس ناٹ اباٹ بائیک نے انہیں خوب ہمت دی۔ یوراج کے لیے ان کی کتاب نے ایک دوست اور ایک رہنما کا کام بخوبی انجام دیا۔یوراج کے مطابق وہ اپنی کتاب کے ذریعے اپنی کہانی اس لیے لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ ایسے حالات میں جی رہے لوگ یہ نہ سمجھیں کہ وہ تنہا ہیں۔یوراج لکھتے ہیں کہ جس طرح ہم اپنی جیت اور آرام کو دوسروں کے ساتھ بانٹتے ہیں، اسی طرح ہمیں اپنا دکھ بھی بانٹنا چاہیے تاکہ جو لوگ دکھ جھیل رہے ہیں، وہ بھی محسوس کر سکیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ اگر اپنی کہانی بتا کر میں کسی ایک شخص کی بھی مدد کر سکوں، تو مجھے خوشی ہوگی۔یوراج مزید لکھتے ہیں کہ مجھے معلوم ہے کہ میری زندگی کا جو سال گم گیا، وہ رائیگاں نہیں گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت، نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
-
پاکستانی کلب نے بھارتی ٹیم کو ہرا کر سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.