مولانا عبدالعزیز نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی

پیر 25 مارچ 2013 14:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25مارچ 2013ء ) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی ۔

(جاری ہے)

درخواست لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف لال مسجد آپریشن کے مرکزی ملزم ہیں، انہیں لال مسجد تحقیقاتی کمیشن نے کئی بار طلب کیامگر وہ پیش نہ ہوئے۔ لال مسجد کمیشن میں جس نے بھی بیان رکارڈ کرایا اس نے پرویز مشرف کو ذمہ دار ٹھہرایا لہذا استدعا کی جاتی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔