عمران خان کا امریکی ڈرون طیارے گرانے کا اعلان
ہفتہ 4 مئی 2013 20:00
(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان نے زرداری کے ساتھ مل کر پشتونوں کا خون کرایا۔
ادھر میاں نواز شریف جو 5 بار ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال چکے ہیں۔ اب بھی اقتدار میں آنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں حالانکہ اب ان کی باری نہیں آئے گی۔ نواز مچھروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے امریکا کا کیسے کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی امریکا کا غلام ہمیں اس جنگ سے نہیں نکال سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ کبھی کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کر سکتے۔ ہم 11 مئی کو ایک نیا پاکستان بنائیں گے۔ مجھے پاکستان کا بڑا سنہری مستقل نظر آ رہا ہے۔ پاکستان ایک خوشحال ملک بنے گا۔ ہم نے پھر قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے۔ غریبوں اور مزدوروں کی مدد کریں گے۔ قوم کا پیسہ چوری یا ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان میں انگریز کا نظام قانون ہے۔ مقدمات جرگے کے ذریعے حل کرینگے وکیل نہیں کرنا پڑے گا۔ سبز پاسپورٹ کی ہر جگہ عزت ہو گی۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پی آئی کی حالت خراب ہو گئی ہے اور اگلے چھے ماہ تک بند ہو جائے گی ایک دور میں پی آئی دنیا کی نمبر ون ائر لائن تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا میں کپتان ہوں اور آپ میری ٹیم ہیں اور گیارہ مئی کو بلا پر مہر لگا کر نئے پاکستان کے خواب کو پورا کریں۔ عمران خان نے کہا آج ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں ملک میں اندھیرے ہیں ، لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے، ہمارے سرکاری اسکولوں کی حالت بہت خراب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ایک دور میں بیرون ممالک سے لوگ یہاں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ عمران نے کہا میر جعفروں اور میر صادقوں نے ملک کو تباہ کر دیا ، لوگ اقتدار میں آ کر پیسے اور جائیداد بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا خود کو بدلنے کی کوشش نہ کی تو آگے اندھیرا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.