گرمی کی شدید لہر نے 6 انسانوں کی جان نگل لی،ساہیوال میں 5 اور نواب شاہ میں لو لگنے سے اموات، سورج سوا نیزے پر آ گیا، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر مزید ایک ہفتہ تک جاری رہنے کا الٹی میٹم دیدیا، ایک ہفتہ کے دو ران ملتان میں گیسٹرو کے 1300 مریض ہسپتال داخل ،مسلسل گرم ہواؤں اور تیز دھوپ کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ، بازاروں میں تربوز اور برفیلے مشروبات کی مانگ میں اضافہ
جمعہ 31 مئی 2013 19:39
(جاری ہے)
فیصل آباد،ڈی جی خان اورسیالکوٹ سمیت بیشتر شہروں میں بھی گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مزید ایک ہفتہ تک گرم اور خشک رہنے کا بھی اِمکان ہے۔
گرمی نے سندھ کے کئی حصوں میں ڈیرہ جما رکھا ہے ، نواب شاہ ، جیکب آباد ،لاڑکانہ ، میں مسلسل گرم ہواؤں اور تیز دھوپ کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ پنجاب میں گرمی کی وجہ سے تربوز کی مانگ بڑھتی جارہی ہے شہریوں نے گرمی بھگانے کیلئے برفیلے مشربات کا سہارا لے لیاہے، دوسری طرف بلوچستان میں چمن، پشین،نصیر آباد ،جعفر آباد اور دوسرے علاقوں میں بھی گرمی کا راج ہے۔ خیبرپختونخواہ میں سوات اور ایبٹ آباد میں سنہری دھوپ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک کئی شہروں میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب گیسٹرو کی وبا بے قابو ہو گئی ہے اور روزانہ درجنوں مریض ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اب تک تیرہ سو سے زائد مریض داخل کیے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گرمی میں غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مناسب اقدامات کا فقدان ہے جس سے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب ساہیوال میں شدید لوڈ شیڈنگ اور لو لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ساہیوال کی رہائشی 36 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ بشیر کالونی ساہیوال کا رہائشی60 سالہ رہائشی اقبال ، جہاز گراؤنڈ کا 62 سالہ اعظم ، چک نمبر 56 کا 60 سالہ اللہ دتہ ، تاندلیانوالہ سے مہمان آئی ہوئی 58 سالہ عوامی اور ایک نامعلوم خاتون گرمی اور لو لگنے سے دم توڑ گئے۔ جبکہ نواب شاہ میں بھی شدید گرمی کے باعث حمید چانڈیو نامی ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔…مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل،سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑاورحنیف عباسی میں تلخ کلامی
-
ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں،احسن اقبال
-
بھارت: اپوزیشن کے سوشل میڈیا سربراہ گرفتار
-
اسرائیل نے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے زمینی حملے کی تیاری مکمل کرلیں‘لاکھوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
-
آئی کیوب ، قمرمشن خلائی تسخیراور تحقیق میں پاک چین تعاون کی بہترین مثال ہے، پاکستانی سفیر
-
ملت ایکسپریس واقعہ؛ اہلکار کی ضمانت منسوخ، گرفتار کرنے کا حکم
-
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا
-
بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.