روجھان میں اشتہاریوں کا چیک پوسٹوں پر حملہ ،14گھنٹے بعد بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری

اتوار 7 جولائی 2013 19:26

روجھان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2013ء) راجن پور کی تحصیل روجھان میں اشتہاریوں نے پولیس کی دو چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا، 14 گھنٹے بعد بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ڈاکوؤں نے بنگلہ اچھا میں صبح چار بجے پولیس کی دو چیک پوسٹوں پر قبضہ کرکے آٹھ اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ضلع بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں سے مقابلہ شروع کر دیا۔ آپریشن میں ایلیٹ فورس کے اہلکاربھی حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو ایک چیک پوسٹ پر قابض ہیں۔ واضع رہے کہ روجھان کا علاقہ اشتہاریوں کی آماجگاہ ہے۔ پولیس کئی گرینڈ آپریشن کرنے کے باوجود اشتہاریوں کا خاتمہ نہیں کر پائی۔

متعلقہ عنوان :