مری ، سکول وین کے کھائی میں گرنے سے 12طالبات زخمی، 3 کی حالت تشویشناک ، سکردو میں ٹرک کے دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، 2لاپتہ، 5زخمی

پیر 8 جولائی 2013 13:48

سکردو/دیربالا/مری ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8جولائی 2013ء ) مری میں سکول وین کے کھائی میں گرنے سے 12طالبات زخمی ہوگئیں ، 3طالبات کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ، سکردو اور دیر بالا کے مقام پر ٹرک دریا میں جا گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، 2لاپتہ جبکہ 5زخمی ہوگئے ۔ پیر کو ریسکیو کے مطابق مری میں تیز رفتار سکول وین کھائی میں جاگری جس سے 12طالبات زخمی ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

3طالبات کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا جبکہ 9طالبات کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔ سکردو گلگت روڈ پر سندوس کے مقام پر مال بردار ٹرک تیز رفتاری کے باعث دریائے سندھ میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد دریا میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے ۔ دیر بالا میں واڑی کے مقام پر تیز رفتار ٹرک دریا میں گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :