صوبے میں کرپشن فری حکومت کے قیام کے لئے آزاد اور با اختیار احتساب کمیشن کا قیام آخری مراحل میں ہے،ضروری کارروائی کرنے کے بعد غیر جانبدار احتساب کمشنر کی تقرری کے لئے چیف جسٹس سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی،خیبر پختونخوا کے وزیر صحت اور صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی کی وفدسے گفتگو
جمعہ 26 جولائی 2013 21:58
(جاری ہے)
شوکت یوسفزئی نے مذکورہ کمیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کمشنر کی کسی قسم کی سیاسی وابستگی نہیں ہوگی اور وہ اچھی ساکھ کی حامل شخصیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کمیشن ماضی کے حکمرانوں کا احتساب کرنے کے علاوہ حکومت وقت اور بیورو کریسی کے احتساب کرنے کا بھی مجاز ہوگا اور کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیر سمیت بڑے سے بڑے افسر کو بھی طلب کر سکے گا۔وزیر صحت نے کہا کہ اس کے علاوہ صوبے میں مثالی حکومت کے قیام کیلئے کئی اور اقدامات بھی زیر غور ہیں اس سلسلے میں اطلاعات تک رسائی ایکٹ کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ رائٹ ٹو سروس ایکٹ،کانفلیکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ،لوکل گورنمنٹ اینڈ ویلج کونسل ایکٹ،ای گورننس اینڈ ای بزنس ایکٹ ،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ اور ویسل ایکٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔مذکورہ قوانین کے نفاذ سے نہ صرف کرپشن فری حکومت کے قیام میں مدد ملے گی بلکہ عوام کو فوری انصاف اور بہتر خدمات کی فراہمی بھی یقینی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مقررہ وقت پر کام کی تکمیل نہ کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو سزا دی جائے گی جبکہ سرکاری محکموں اور اداروں میں کرپشن اور دوسری بدعنوانیوں کی نشاندہی کرنے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انعامات سے نوازا جائے گا بلکہ انہیں مکمل تحفظ بھی فراہم کیاجائے گا۔وفد کی جانب سے پیش کردہ مسائل و مشکلات کاذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس اہم مقصد کے لئے تمام سرکاری محکموں اور اداروں میں اصلاحات متعارف کرانے کا عمل شروع کر دیا گیاہے تاکہ انہیں صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کے تابع بنا سکیں۔ڈومیل ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرح وسائل کی کمی کا رونا نہیں روئیں گے بلکہ علی ا لاعلان کہتے ہیں کہ وسائل کی کوئی کمی نہیں صرف عزم مصمم کی ضرورت ہے۔انہوں نے یقین دلایاکہ ڈومیل ہسپتال میں نہ صرف ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے گی اور موجودہ مشینری کو چالو کیا جائے گا بلکہ حسب پالیسی اسے تمام جدید سہولیات سے آراستہ کیاجائے گا تاکہ وہاں کے لوگوں کو مقامی سطح پر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے اور صوبے کے بڑے ہسپتالوں پر بھی بوجھ کم کیاجاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.