پولیو کا مرض آئندہ نسلوں کے مستقبل کیلئے بڑا خطرہ ہے ، بچوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے بھر پو ر جدوجہد کی ضرورت ہے، گور نر خیبرپختونخوا انجینئرشوکت اللہ کی روٹری کلب پاکستان انٹرنیشنل کے وفدسے گفتگو
منگل 20 اگست 2013 22:30
(جاری ہے)
وفد کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف نکات کاحوالہ دیتے ہوئے گورنرنے کہاکہ یقیناً صوبے اور فاٹا سے ماضی میں بڑے پیمانے پر آبادی کی ایک مقام سے دوسری جگہ منتقلی کو پولیو ٹیموں کی جانب سے مطلوبہ اہداف کے حصول کے سلسلے میں ایک بڑی مشکل تصور کیا گیا۔
تاہم انہوں نے مزید کہاکہ اب چونکہ نقل مکانی کرنے والے عوام کی ایک بڑی اکثریت اپنے متعلقہ علاقوں میں پھر سے آباد ہوچکی ہے۔ لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ متعلقہ ادارے خاص طور پر رضا کار شخصیات اور ادارے آگے بڑھ کر اس سلسلے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں تاکہ آئندہ نسلوں کو پولیو کے مرض سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں جاری کوششوں کو پوری طرح منظم، مستحکم اور فعال بنایاجاسکے۔ انہوں نے وفد کے اراکین کی جانب سے نقل مکانی کرنے والے تمام کے تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کی غرض سے ان کی گذرگاہوں کے مقامات پر معیاری ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پولیو ٹیموں کو الیکٹرانکس اور دیگر آلات سے لیس کرنے میں مدد کی پیشکش کو سراہا اور یہ امید ظاہر کی کہ اس کی بدولت حکومت کی طرف سے سوفیصد بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے معیاری ویکسین کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ گورنرنے ایسا ممکن بنانے کے ضمن میں وفد کو ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.