قیام پاکستان میں ہمارے اسلاف کی قربانیاں شامل ہیں ، اقتدار کسی کی جاگیر یا وراثت نہیں ، حکومت پر ایک خاص طبقے کا قبضہ ہے ، ہم اپنے مقاصد کے حصول پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کر تے، جمعیت اپنے فیصلوں میں بااختیار ہے ،کسی کا دباؤ قبول نہیں کر تی، جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی چارسدہ کے وفد سے ملاقات میں بات چیت
ہفتہ 31 اگست 2013 22:11
(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ انہوں نے مشرف کا دباؤقبول نہیں کیا تو کسی اور کا حکم قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
۔جمعیت علمائے اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر مدارس ، مساجد ، داڑھی ، پگڑی اور شغائر اسلام کی حفاظت کر رہی ہے جو موجودہ دور میں بہت دشوار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں حکومت سازی کے حوالے سے ہمارے تحفظات کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا یہی وجہ ہے کہ دونوں صوبوں میں ماضی سے زیادہ بد امنی اور خون خرابہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں ۔ پاکستان اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام ریاست کی خفاظت کو مقدم سمجھتی ہے اور ریاست بچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست کے ادنیٰ جماعت کے طالب علم ہے مگر خود کو سیاست کا ماسٹر سمجھتے ہیں ۔ سیاست کا میدان بہت کٹھن اور مشکل ہے یہ بچوں کا کھیل نہیں ۔عمران خان قوم پر مغرب کا ایجنڈا لاگو کر نے کیلئے پاگل بنا ہو ا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کسی کی جاگیر نہیں بلکہ یہ اسلاف نے ہمیں وارثت میں چھوڑی ہے ۔ بڑے بڑے کوٹھی اور بنگلے پگڑیوں اور داڑھی والوں کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتے ۔ ہماری الگ دنیا ہے ۔ حکومت میں یا خزب اختلاف میں رہنا ہمارا حق ہے ۔ ہم حالات کے ساتھ چلتے ہیں کسی کا فیصلہ اپنی ذات اور پارٹی پر مسلط نہیں کر تے ۔ ہم اپنے فیصلوں میں آذاد ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام کی سربلندی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر جد و جہد کر رہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.