ڈرائیونگ کرنے والی خواتین کے رحم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ،سعودی عالم ، کوئی عورت گاڑی چلائے گی تو رحم پر خود بخود اثر پڑیگا ، اس کا پیلوس اوپر کی جانب چلا جائے گا ، شیخ صالح

پیر 30 ستمبر 2013 14:02

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30ستمبر 2013ء) سعودی عرب میں قدامت پسند عالم شیخ صالح نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کرنے والی خواتین کے رحم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیخ صالح نے نیوز ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہاکہ اگر کوئی عورت گاڑی چلائے گی تو اس سے اس کے رحم پر خود بخود اثر پڑیگا اور اس کا پیلوس اوپر کی جانب چلا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ جو خواتین باقاعدگی سے گاڑی چلاتی ہیں انھیں بچوں کی پیدائش کے وقت طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :