پنگریو، پولیو کے قطرے پینے سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ

منگل 8 اکتوبر 2013 20:43

پنگریو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8اکتوبر۔2013ء) پنگریو کے نواحی گاؤں نوید جٹ میں پولیو کے قطرے پینے کے بعد جڑواں بہن بھائیوں ماریہ جٹ اور محمد رمضان جٹ کے فوت ہونے کے واقع کی انکوئری دوسرے ضلع سے تعلق رکھنے والے آفیسر سے کرانے اور اس انکوائری کی روشنی میں واقع کی ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہاؤس بدین میں اعلیٰ سطح کے ہونے والے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بدین رفیق قریشی نے سیکریٹری صحت سندھ کو لیٹر لکھا ہے جس میں ان سے اس واقع کی انکوائری کے لئے بدین سے باہر کے کسی آفیسر کو انکوائری آفیسر مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بدین، ایس ایس پی بدین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین اور دیگر اعلیٰ افسران کے علاوہ متوفی بچوں کے ورثاء نے بھی شرکت کی اجلاس کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بدین ڈاکٹر کوثر ندھرو نے بتایا کہ واقع کے بعد متعلقہ ایل ایچ وی کو معطل کرکے اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے مگر متوفی بچوں کے ورثاء نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور موقف اختیار کیا کہ اس واقع میں بڑے افسران کو بچانے کے لئے چھوٹے عملے کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے اس لئے معاملے کی انکوائری کر واکر کوتاہی میں ملوث افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جس پر ڈپٹی کمشنر بدین نے ورثاء کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کاروائی کی جائے گی متوفی بچوں کے وارث مرتضیٰ جٹ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں انکوائری کا انتظار کریں گے اور اس کے بعد کوئی قدم اٹھائیں گے

متعلقہ عنوان :