ڈرون حملوں سے دہشت گردی بڑھ رہی ہے، پاکستان

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 13:06

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں ڈرون حملوں کے مسئلہ کو ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کیلیے خطرہ اور دہشتگردی میں اضافے کا باعث ہیں۔ اقوام متحدہ پاکستان پرہونیوالے غیر قانونی ڈرون حملوں کا نوٹس لے اوران کوروکنے کیلیے ضروری اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کے خصوصی نمائند ے ضمیراکرم نے خصوصی کمیٹی کو بتایاکہ جنگی زون سے باہرکسی بھی ملک کے خلاف ڈرون حملوںکا استعمال بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔انھوں نے کہاکہ حملوں میں بیگناہ افراد کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے۔ دریں اثناء یو این اوکے ماروائے عدالت قتل یا سزائے موت کے خصوصی نمائندے کرسٹوف پاٹنز نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈرون حملے عالمی سلامتی کیلیے سنگین خطرہ ہیں جبکہ یہ حملے دیگر ممالک کو ڈرون طیاروںکے حصول کی جانب راغب کررہے ہیں۔ ڈرون حملوںکا استعمال کرنے والے ممالک ان کی شفافیت اور طریقہ کارکی وضاحت کریں۔

متعلقہ عنوان :