حزب اسلامی نے بگرام ائیربیس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، حملہ افغانستان کے معیاری وقت کے مطابق تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا ، ترجمان

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:19

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) حزب اسلامی نے افغانستان میں بگرام ایئربیس کے قریب امریکی فوجی قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

(جاری ہے)

حزب اسلامی افغانستان کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں بگرام ایئربیس کے قریب امریکی فوجی قافلے پر خودکش حملہ ان کے حملہ آور نے کیا۔ترجمان حزب اسلامی کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امریکی قافلے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 16 فوجی مارے گئے۔ ترجمان حزب اسلامی کے مطابق حملہ افغانستان کے معیاری وقت کے مطابق تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا

متعلقہ عنوان :