خوراک میں چربی کی مقدار کام کرنے کا عہد موٹاپے کیخلاف جدوجہد میں سمندر میں قطرے کے برابر ہے ،برطانوی ماہر صحت ، آدھی کمپنیوں نے خوراک میں چربی کم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، برطانوی محکمہ صحت ، بعض کمپنیاں پہلے سے کم چربی والی خوارک تیار کر رہی ہیں یہ معاہدہ کافی نہیں ، پروفیسر آشٹن
پیر 28 اکتوبر 2013 13:36
(جاری ہے)
پروفیسر آشٹن نے کہا کہ بعض کمپنیاں پہلے سے کم چربی والی خوارک تیار کر رہی ہیں یہ معاہدہ کافی نہیں ہے۔
’وہ چربی کم کرنے کے بعد خوراک کو لذیذ بنانے کے لیے جو نمک اور چینی استعمال کرتے ہیں اس کی مقدار کو بھی کم کریں۔انھوں نے کمپنیوں کے معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس قدر موٹاپا عام ہے اس کے مقابلے میں کمپنیوں کا اعلان سمندر میں قطرے کے برابر ہے۔پروفیسر آشٹن نے کہا کہ ہم اس مسئلے کے حل کے لیے رضاکارانہ طریقہ کار پر انحصار نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہاکہ اب اس کی کوئی ساکھ نہیں ہے اور اسے صنعت کی جانب سے اپنے آپ کو بچانے کی ایک کمزور کوشش کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔خوراک میں چربی کم کرنے کے سلسلے میں نیسلے نے کٹ کیٹ بسکٹ، موری سن نے اپنے سپریڈز اور سب وے نے اپنے بسکٹ اور کرسپس میں تبدیلی لانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ رضاکارانہ معاہدے میں شریک دیگر کمپنیوں میں ٹیسکو، سینز بری، الدی اور مانڈیلیز انٹرنیشنل شامل ہیں۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ایک دن میں ایک مرد کو 30 جبکہ ایک عورت کو 20 گرام سے زیادہ چربی نہیں کھانی چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.