امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی دفتر خارجہ طلبی، ڈرون حملے پر شدید احتجاج

ہفتہ 2 نومبر 2013 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2015ء) پاکستان نے ڈرون حملے کے نتیجے میں حکم اللہ محسود کی ہلاکت پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اس موقع پر سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ان سے ڈرون حملوں پر شدید الفاظ میں احتجاج کیا اور امریکی حکومت کے لئے احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز امریکا نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسوداپنے 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔