وزیراعظم کی ہدایت پر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس ، اوگرا نے تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دئیے، قیمتیں کم نہ کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس کینسل کر دیے جائیں گے، آج سے چھاپے مارے جائینگے‘چےئرمین اوگرا سعید خان

پیر 4 نومبر 2013 23:07

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2013ء) وزیراعظم نواز شریف نے اوگرا کو ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ کیا جانیوالا بلاجواز اضافہ واپس لینے کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی جسکے بعد اوگرا نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹس جار کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

چےئرمین اوگرا سعید خان نے چےئرمین ا یل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ قیمتیں اکتوبر کے مہینے کے مطابق ہی ہونگی، قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کے خلاف مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح سے پلانٹس پر چھاپے مارنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، لوکل گیس کو امپورٹڈ کر کے بیچنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی۔