وزیر صحت کا پبی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ کا اچانک دورہ،پانچ غیر حاضر ڈاکٹروں اور ایک ٹیکنیشن کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت،دستیاب وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کا حکم
بدھ 18 دسمبر 2013 21:45
(جاری ہے)
یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز پبی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کے ا چانک دورے کے دوران مریضوں کو سہولیات کی فراہمی اور انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے موقع پر جاری کیں۔
پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی خلیق الرحمان اور میاں جمشید الدین بھی انکے ہمراہ تھے۔وزیر صحت نے پبی ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی اور ڈاکٹروں کی حاضری کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے مذکورہ ہسپتال کے پانچ ڈاکٹروں،ڈاکٹر صدف شوکت،ڈاکٹر وقاص،ڈاکٹر کمال،ڈاکٹر رخسانہ آفریدی اور ڈاکٹر سمیع اللہ کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر سخت برہمی کااظہار کیا اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کا دورہ بھی کیاجہاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے او پی ڈی اور شعبہ حادثات میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور مریضہ کو اپنی مرضی سے دوائی تجویز کرنے پر ٹیکنیشن خالد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جب شعبہ حادثات کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں فنڈ بھی ہسپتالوں کو فراہم کئے جا چکے ہیں پھر مریضوں کو باہر سے ادویات خریدنے پر مجبور کیوں کیاجاتا ہے۔ہسپتال ا نتظامیہ کم از کم دستیاب وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنائے تاکہ غریب عوام کو علاج معالجے سے متعلق مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.